احتجاجی لندن میئر کے نام کاغبارہ جو بکنی زیب تن کئے ہوئے ہوگاہفتہ کے روز پارلیمنٹ اسکوائر پر آڑانے کی تیار ی کررہے ہیں۔
لندن۔جولائی کے مہینے میں برطانیہ کے دورے کے موقع پر ویسٹ منسٹر پیالس کے عقب میں امریکی صدر پر مشتمل’’ بے بی ٹرمپ‘‘ کی شکل صورت میں ہوا میںآڑتا ایک غبارہ یاد ہی ہوگا؟۔
واشنگٹن پوسٹ نے خبرشائع کی تھی کہ لندن کے آزاد خیال جہاں پر خوش تھے ’’ اس سے پہلے انہیں اس قدر میڈیاکی توجہہ نصیب نہیں ہوئی تھی‘‘۔ اب یہ انصاف کا وقت ہے۔ احتجاجی لندن میئر کے نام کاغبارہ جو بکنی زیب تن کئے ہوئے ہوگاہفتہ کے روز پارلیمنٹ اسکوائر پر آڑانے کی تیار ی کررہے ہیں۔
لندن میں بڑھتے پرتشد د جرائم کی طرف توجہہ دلانے کے لئے ان کے نشانے پر ’بکنی خان‘ پر مشتمل غبارہ ہے۔کرواڈ فاونڈر پیچ کے مطابق ’’لندن کو دوبارہ محفوظ بنانے کے لئے‘‘اب تک 3400لوگ نے تقریبا75ہزار ڈالر کا عہد لیا ہے تاکہ 29فیٹ بلند غبارہ تیار کیاجاسکے۔
مذکورہ میئر جنھوں نے ویسٹ منسٹر ممنوعہ فضاء میں بی جے ٹرمپ پر مشتمل غبارہ آڑانی کی اجازت دی تھی ‘ خود اب بکنی میں دیکھائی دیں گے۔صادق خان نے کہاکہ’’ اگر لوگ اپنا ہفتہ مجھے پیلی بکنی میں دیکھ کر گذانا چاہتے ہیں توان کا خیر مقدم ہے‘ میں نہیں سمجھتا کہ پیلی کلر مجھ پر ججتا ہے‘‘۔
پچھلے پروگرام کے پیچھے والے ذہن 28سالہ یانی برویرا نے کہاکہ ’’ بکنی خان ‘‘ مکمل کیاگیاتھاڈونالڈ ٹرمپ غبارے کے عوض میں صدبق خان کے غبار کو منظوری مل گئی۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں نہیں سمجھتا کہ ایک بہتر دوست اور امریکہ صدر کے لئے ایسا کرنا مناسب تھا‘ مثال کے طور اگر بارک اباما ہوتے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس کو منظوری ملتی۔
لہذا میں نے فیصلہ کیا اظہار خیال کی آزادی کے زوایے سے ایک درخواست دی جائے گی دیکھتے ہیں کہ صادق خان کو کو قبول کریں گے یا نہیں‘‘۔اب خان کے غبارے کو منظوری مل گئی ہے ؟ ۔
برویرا نے کہاکہ کیونکہ ٹرمپ کا غبارہ پہلے چھوڑ ا گیاتھا۔ بکنی کا انتخاب اس لئے کیا گیا کیونکہ 2016کے ایک اشتہار میں ایک نوجوان عورت دو تکڑے والے لباس زیب تک کئے ہوئے دیکھائی گئی تھی جس جو تمام بسوں‘ سب وے اور ٹرنزٹ اسٹیشن سے خا ن نے ’’ غیرمعیاری ‘‘ قراردیتے ہوئے ہٹا دیاتھا