ممبئی۔تقریبا ایک ماہ قبل گجرات اسمبلی انتخابات 2017کے لئے‘ بی جے پی کی مسلم وینگ مہارشٹرا نے وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست مہم چلانے کے لئے 250کے قریب مسلم کارکنوں کو گجرات لیکر پہنچے گی۔
گجرات میں مسلمان کانگریس کا روایتی ووٹ بینک مانے جاتے ہیں مگر بی جے پی اس مرتبہ ایسا ہونے سے روکنے کے تمام تر اقدامات کو روبعمل لانے کاکام کررہی ہے۔مسلم کارکنوں کا پہلا بیاچ نومبر4اور 5کے درمیان گجرات پہنچے گا۔
ممبئی بی جے پی کے نائب صدر حیدرآباد اعظم نے کہاکہ’ ’ پچھلے تین سالوں میں گجرات فرقہ وارانہ فسادات سے محفوظ رہاہے لہذا مرکز میں بھی پارٹی کی حکومت ہے۔
مودی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس کی موضوع پر ہی پارٹی الیکشن لڑر ہی ہے۔ مرکز او رریاست کی بہت ساری اسکیمات سے اقلیتیں استفادہ اٹھارہے ہیں اور ہم اس کی بنیاد پر مسلمانوں کو راضی کرنے کی تیار ی کررہے ہیں‘‘۔
ریاست گجرات میں182گجرات اسمبلی کی نشستوں پر دومرحلوں میں رائے دہی منعقد ہوگی‘ 9ڈسمبر کو 89سیٹوں پر جبکہ 14ڈسمبر کو 93سیٹو ں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ ڈسمبر18کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر وسیم خان نے کہاکہ ’’ اب تک بہت سارے مسلمانوں نے خاموشی کے ساتھ بی جے پی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار ہم ان سے کہیں گے کھل کر بی جے پی کی حمایت کریں‘‘