بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں 25سال ضائع کئے :شیوسینا

ممبئی:مہارشٹرا میں بلدی انتخابات تنہا لڑنے کے فیصلہ کرنے کے بعد شیوسینا نے آج بی جے پی پر کرارا حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے ہندوتوا اور مہارشٹرا کے مفادات کی خاطر زعفرانی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں مربع صدی ضائع کردی

۔شیوسینا نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ اپنے سیکولرہونے کے غیر واجبی دعوے پیش کئے جارہے ہیں۔اور وہ چھتر ا پتی شیواجی اور لو مانیا تلک کو ملک کا دشمن قراردینے سے گریز نہیں کریں گے

۔پارٹی ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہاگیا کہ شیوسینا کو گذشتہ 25سال ضائع ہوجانے کا احساس ہورہا ہے جس میں پارٹی نے ہندوتوا او رریاست کی بھلائی کی خاطر سیاسی اتحاد قائم رکھا ہے

۔لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ طویل وقت ضائع ہوگیاہے۔جو کچھ25سال قبل ہوسکتا تھا آج ہورہا ہے ۔ ریاست کو اب پچیس سال میں پہلی مرتبہ تازگی کا احساس ہوگا کیوں کہ ہندوتوا کا طوق آخر کار نکال دیاگیا ہے ۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد2014ء کے اسمبلی چناؤ میں ہی ختم ہوگیا تھا جو کچھ باقی رہا وہ ہندوتوا اور مہارشٹرا کے لئے رشتہ تھالیکن بی جے پی نے اپنے ناپاک ارادوں کے ذریعہ اسے بھی ختم کردیا ہے۔