بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے گھناؤنہ جرائم کا ذمہ دار مسلمانوں کوٹہرایا

فیض آباد۔امبیڈکر نگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہری اوم پانڈے نے ایک روز قبل مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو جرائم میں اضافہ کا سبب قراردیا۔حالیہ دنوں میں ان کی پارٹی کے لیڈران کی جانب سے اس طرح کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہاں پررپورٹرس سے بات کرتے ہوئے پانڈے نے کہاکہ ’’ملک میں عصمت ریزی اورقتل کے بڑھتے گھناؤنے واقعات کی وجہہ سے مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد سے ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہندوستان کو ایک او رپاکستان بننے سے بچانے کے لئے پارلیمنٹ میںآبادی پر کنٹرول کے متعلق بل کی منظوری ناگزیر ہے

۔مذکورہ رکن پارلیمنٹ کا یہ تبصرہ الور( اربن) کے رکن اسمبلی بنواری لال سنگھ کے اس بیان سے میل کھاتا ہے جس میں انہو ں نے گائے کی مشتبہ تسکری پر مسلم شخص کی ہجوم کے ہاتھوں ہوئی پیٹائی کی مذمت کرتے ہوئے کہ ضلع میں اس قسم کے بڑھتے جرائم کا ذمہ دار میو کمیونٹی کو ٹہرایا تھا۔

حالیہ دنوں میں بی جے پی او رآر ایس ایس کے دیگر لیڈران نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ بیف کھانا اور گائے کی تسکری کرنا بند کریں

۔پانڈے نے کہاکہ ’’ مسلمان تین سے چار شادیاں کرتے ہیں اور ان کے نو سے دس بچے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کوکھلاگھومنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزیوں کاسبب بن رہا ہے‘‘