بی جے پی کے رکن اسمبلی رویندر رائنا نے جموں او رکشمیر میں شراب پر امتناع کا کیا مطالبہ کیا۔

جموں ب۔ بھارتیہ جتنا پارٹی( بی جے پی ) کے رکن اسمبلی رویندررائنا نے مطالبہ کیاہے کہ جموں اور کشمیرکو شراب سے پاک ریاست قراردیا جائے او رفوری طور پر ریاست میں شراب خانوں پر امتناع عائد کیاجائے ‘ دیگر ساتھی اراکین اسمبلی سے بھی اس ضمن میں انہوں نے حمایت حاصل کی مگر وہ ایوان اسمبلی میں اس کام کے لئے اسپیکر کے سامنے اکثریت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

جموں او رکشمیرکے فینانس منسٹر حسیب ڈرابو نے کہاکہ انتخاب او راختیار کی آزادی کا احترام کیاجاناچاہئے۔رائنا نے شراب کی وجہہ سے بگڑتے حالات خاص طور پر جموں کا تذکر ہ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقوں میں اس پر فوری طور سے امتنا ع عائد کیاجانا چاہئے جوکہ ملک کی دفاع کے لئے پہلا لائن ہے اور جہا ں سے دہشت گرد گھس پیٹ کرتے ہیں۔

رویندر رائنا نے کہاکہ ’’ میرے اسمبلی حلقے نوشیر ا میں میں شراب پر پابندی عائد کریں‘ جہاں پر شراب کی دوکانیں گرودوارا‘ آشرم اور اسکول کے باہر ہیں۔ کئی لوگ غیر قانونی طریقے سے لائسنس حاصل کررہے ہیں۔ شرا ب حقیقت میں ایک خراب چیز اور بڑا مسئلہ ہے۔ سارے ریاست میں اس پر امتناع کی ضرورت ہے‘‘۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر رکن اسمبلی محمداکبرلون نے رائنا کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کا نوجوان طبقے شراب او رنشہ کی لت میں پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ’’ حکومت جموں کے ہر رہائشی کوشراب اورنشہ وار چیزوں کا عادی بنانا چاہارہی ہے ۔شراب کے بعد افیون پر بھی امتناع عائد ہونا چاہئے‘‘