بی جے پی کے ائی ایس ائی کے جاسوسی تعلقات ملک کی داخلی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ۔

عآپ نے سپریم کور ٹ سے تحقیقا ت کی نگرانی کا مطالبہ کیا۔
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے جمعرات کے روز مطالبہ کیا ہے کہ عدالت مدھیہ پردیش بی جے پی کے ’’ ائی ایس ائی‘‘ سے مبینہ تعلقات کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کرے ۔

اور کہا کہ یہ ملک کی داخلی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کانگریس نے اس مسلئے پر بی جے پی کو درکنار کردیا ہے ‘بھگوا پارٹی نے یہ کہاکہ اے ٹی ایس مدھیہ پردیش میں جہاں ان کی حکومت ہے ‘ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ان کی جانب سے گرفتار کا اقدام قابلِ ستائش ہے

۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر اشوتوش او رکپل مشرا نے کہاکہ مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی نیشنل جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا سامنے ائیں اور مذکورہ واقعہ میں گرفتار کے مجرم کے ساتھ ان کے رشتوں کی وضاحت کریں۔

اشوتوش نے کہاکہ ’’ بی جے پی ہر جگہ حب الوطنی کی سند بانٹتی پھرتی ہے۔ مگر گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی اورآر ایس ایس ملک کی سب سے بڑی غدار تنظیمیں ہیں‘‘۔ب’’گرفتارہونے والوں میں تین بی جے پی کے سرگرم کارکن ہیں ‘‘۔

ہندوستان کے اہم ٹھاکانوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے پاکستا ن سے چلائے جارہے ایک مبینہ جاسوسی گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں سے 9فبروری کو گیار ہ لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی۔

https://twitter.com/KapilMishraAAP/status/832186605272076289

اے ٹی ایس نے سنٹا سے ایک‘گولیار سے پانچ‘ بھوپال سے تین اور جبل پور سے دوکو گرفتار کیا تھا۔
بی جے پی ترجمان نالین کوہلی اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ’’ تحقیقاتی ایجنسی نے ان لوگوں کو مصدقہ جانکاری کی بنیاد پر گرفتارکیا ہے۔

https://twitter.com/KapilMishraAAP/status/832148787388780544

کیایہ قابلِ ستائش اقدام نہیں ہے؟ قانون سب کے لئے ہے چاہئے وہ کوئی بھی ہو۔

https://twitter.com/KapilMishraAAP/status/832148155860815872
مشرا جوکہ دہلی حکومت میں وزیر ہیں ’ مرکز میں برسراقتدار پارٹی کی چٹکی لیتے ہوئے کہاکہ امریکی سربراہ بپن راؤت نے اپنے تبصرے میں دہشت گردوں کی حملوں میں مدد کرنے والوں کو دہشت گرد ہی سمجھاجائے گا ’’ بی جے پی کے لئے مناسب ‘‘ تھا۔

جاریہ ہفتے کے اوائل میں اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوپال میں کانگریس کارکنوں پر سڑکوں پر اگئے تھے اور بی جے پی کارکنوں سے ان کاتصادم بھی ہوا ۔