بی جے پی کی مخالفت ناکام ‘ ٹیپو کی سالگرہ منائی گئی

کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت نے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش شاندار طریقے سے منایا‘ بی جے پی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار
بنگلور۔ کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت نے ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش جوش وخروش کے ساتھ منایا‘ تاہم بی جے پی او ردائیں بازو کی تنظیموں نے کرناٹک حکومت کے اس پروگرام کی سخت مخالفت کی۔

بی جے پی نے پروگرام کو روکنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ہبلی ‘ دھارواڑ او رشموگا سمیت کرناٹک کے کئی شہروں میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاتھا۔ بی جے پی حکومت سے ٹیپو سے متعلق تقریبا ت منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو بنگلور ‘ میسور اور کوڈا گواو رمختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔

بی جے پی ٹیپوسلطان کو کٹر حکمران بتاتی ہے ‘ بی جے پی او ردائش بازو تنظیموں کا کہناتھا کہ ٹیپو سلطان نے مندر توڑے او ربڑے پیمانے پر ہندوؤں کا تبدیلی مذہب کروایا۔بی جے پی کے رہنما شوبھا کرندلا جے نے کہاکہ ٹیپو جینتی منعقد کرکے سدارامیا نے اپنا اقتدار کھویا اب ایسا ہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے جو ٹیپو جینتی منارہے ہیں ۔

جے ڈی ایس کانگریس کے اتحاد والی حکومت کی قیادت کرنے والے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے گذشتہ ہفتے کہاتھا کہ کانگریس حکومت کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے 10نومبر کے روز ٹیپوجینتی منائی جائے گی۔

اس کے بعد ہی بی جے پی نے احتجاج کرنے کااعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق کرناٹک کے کوڈاگوضلع میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریب کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین ایم ایل اے او رسینکڑوں کارکنوں کو ہفتہ کے روز گرفتار کرلیاگیاتھا۔

بی جے پی کی سالگرہ مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ٹیپو سلطان 19ویں صدی کے کٹر مذہبی حکمراں تھا او رکرناٹک او رکیرالا میں بڑی تعداد میں ہندوؤں کے قتل میں ملو ث تھا۔ اس نے لوگوں تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کرنے کی بھی کوشش کی تھی ۔ کوڈا گوا میں پابندی کے حکم کے باوجود اسمبلی کے سابق اسپیکر اور وراج پیٹ کے ایم ایل اے کے بی بھوپیا کی کو بی جے پی کارکنوں کی مخالفت میں ریالی نکالنے کی کوشش میں گرفتار کیاگیا۔

اسی طرح ایم ایل سی سنیل سبرامین کو کئی کارکنوں کے ساتھ کالا جھنڈہ دکھاکر مظاہرہ کرنے او رحکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کے الزام میں مد یکیری سے گرفتار کیاگیا۔ ان تمام حالات کے بیچ کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کانگریس کی روایت کو برقرار کھتے ہوئے ریاست کرناٹک میں10نومبر کے روز سرکاری طور سے ٹیپو جنیتی کاانعقاد عمل میں لایا