ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے نوجوان لیڈر او ر جے این یو یونین کے سابق صدر نے تمام لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب مل کر بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے متحد ہوں ۔ اور ملک کے اس پر اشوب دور میں تمام لوگوں کو اپنے پارٹی مفادات سے اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے ۔بیگو سرائے سے امیدوار کنہیا نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے حد سے زائد کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار پر آئی تو اس ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اگر دوبارہ اکثریت مل گئی تو وہ ار ایس ایس کے ایجنڈے کے مطابق آئین ہند سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی شکست کے لئے سی پی آئی کو اگر دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں ۔
سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ وہ مہا گھٹ بندن کا جتنا ساتھ دے سکتے ہیں بھرپور ساتھ دئینگے ، اور اسکے لئے سخت محنت بھی کرئینگے ،اگر چنہ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہاگھٹبندن نے انکی مانگ پر غور نہیں کیا مگر ہم انکی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹینگے ۔
(سیاست نیوز)