بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے اپنی 54ویں سالگرہ پر پارلیمنٹ کی شکل میں اتنے ہی وزن کا کیک کاٹنے کے بعد تنازعہ کاشکار ہوئی۔

اگرہ۔ایس سی بورڈ کی صدر و رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹاریہ ایک بار پھر سے تنازعات میںآگئے ہیں۔ اس مرتبہ تنازعہ کی سالگرہ کے کیک کو لے کر ہوا ۔ستمبر21کے روز رام شنکر کٹاریہ نے اپنی 54ویں سالگرہ منائی۔

اس مرتبہ انہوں نے اپنی پتنی مرودل کٹاریہ ساتھ ملکر پارلیمنٹ کی شکل پر مشتمل کیک کاٹا۔ مذکورہ کیک کاٹتے ہوئے ان کی تصوئیر سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوانے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سماج وادی پارٹی نے اس کو ایوان پارلیمنٹ کی اہمیت سے کھلواڑ قراردیتے ہوئے کٹاریہ کے خلاف مورچہ کھول دیا۔دوسرے روز ایس پی قائدین نے اگرہ کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے معاملے پرتوجہہ دینے کی ایک درخواست پیش تو دوسری جانب ایف ائی آر بھی درج کرائی۔

دراصل اس واقعہ کا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ جو کیک کٹاریہ نے کاٹا تھا وہ نہ صرف ایوان پارلیمنٹ کی شکل پر مشتمل تھا بلکہ اس پر قومی پرچم بھی لگاہوا تھا جس کو رکن پارلیمنٹ کے حامیوں نے تیار کرکے اپنے لیڈر کو تحفہ پیش کیاتھا ۔

حالانکہ یہ بھی بتایاجارہا ہیکہ رام کشور کٹاریہ نے کیک کاٹنے سے قبل ترنگا وہاں سے ہٹادیاتھا۔

سوشیل میڈیا پر لوگوں نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے پارلیمنٹ کی توہین قراردیا جو جمہوری اقدار کی علمبردار ہے۔پچھلے سال اپنی سالگر ہ پر رام شنکر کٹاریہ نے اپنی ارتی اتار نے کے بعد تنقیدوں کے گھیرے میں ائے تھے۔

خبر ہے کہ وشواہند وپریشد نے بھی کیک کاٹنے کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے