منگل کے روز اترپردیش کے کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ نے بھی جناح کو مہاپرش( عظیم شخصیت ) قراردیاتھا
اترپردیش۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے یم یو) یونین حال میں لگی محمد علی جناح کی تصوئیر کے پیش نظر اے یم یوکشیدگی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی بہاریچ سے رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے جناح کو’’ مہاپرش‘‘ قراردیتے ہوئے جنگ آزادی میں ان کے رول کو ناقابل فراموش قراردیا ہے۔
Jinnah ek mahapurush the, desh ki aazadi ki ladai mein unko yogdaan tha. Vo mahapurush the, hain aur rahenge: Savitri Bai Phule, BJP MP pic.twitter.com/UrB8Ln0QeA
— ANI (@ANI) May 10, 2018
جمعرات کے روز اے این ائی نے ساوتری بائی کا بیان شائع کیاجس میں انہوں نے کہاکہ’’جناح کی شخصیت عظیم ہے۔ جنگ آزادی میں انہوں نے اہم رول ادا کیاہے وہ ہمیشہ عظیم رہیں گے‘‘۔
منگل کے روز اترپردیش کے کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ نے بھی جناح کو مہاپرش( عظیم شخصیت ) قراردیاتھا۔ موریہ نے رپورٹرس سے کہاکہ’’ ملک کی تعمیر میں جناح کا بھی بڑاتعاون رہا ہے اگر کوئی ان انگلی اٹھاتا ہے تو بہت گھٹیا بات ہے‘‘۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیاتھا جب بی جے پی کے ایک او رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے اے یم یو وائس چانسلر سے مکتوب لکھ کر یونین حال میں جناح کی تصوئیر کی موجودگی کے متعلق وضاحت مانگی تھی۔
مئی2کے روز اے ایم یو کیمپس میں کچھ کارکن داخل ہوکر ہنگامہ کھڑا کیا اور یونین حال سے جناح کی تصوئیر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اے یم یو طلبہ اور احتجاج کرنے والے کارکنوں کے درمیان میں تصادم ہوا جس کی وجہہ سے 40کے قریب لوگ زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی میں کشیدگی کے سبب 12مئی کو مقررہ امتحانات ملتوی بھی کرنا پڑاتھا۔