اگرتلہ میں پچا س روز کا قیام‘ تاکہ کھانے پینے کی نئی عادتیں پیدا کی جاسکیں‘ مقامی زبان سیکھا جاسکے‘ سنیل دیودھر کی یہ سرمایہ کاری تریپورہ میں بی جے پی کی بڑی کامیابی کا سبب بنی وہیں مانیک سرکار اور لفٹ کے لئے ناقابل یقین لگ رہا ہے۔
نئی دہلی۔ سال2005میں بی جے پی شامل ہونے والے آر ایس ایس پرچارک نے مہاجر بچوں کی بازآبادکاری کے لئے کام کرنے والی این جی او مائی ہوم انڈیا کے ذریعہ لوگوں تک رسائی کی۔دایودھرنے اس با ت کو یقینی بنایا کہ مرکزی وزراء مسلسل دورہ کریں گے‘ اور وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ پارٹی صدر امیت شاہ بھی یہاں پر بہت سارے دورے کریں گے۔
مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے دیودھر اس وقت واراناسی کے انچارج بھی تھے جب 2014میں مودی نے واراناسی سے مقابلہ کیاتھا۔ پرچارک کے طور پر دیودھر نے شمال مشرقی علاقے بالخصوص میگھالیہ میں 1990کے دہے میں اٹھ سالوں تک کام کیاتھا۔
دیودھر نے کہاکہ’’ پارٹی کے مختلف قائدین کی متحد جدوجہد کے نتیجہ یہ کامیابی ہے‘‘۔جب دیودھر نے تریپورہ کا جائزہ لیا‘ اس وقت یہ مشکل کام لگ رہا تھا۔ پچھلے الیکشن میں پچاس میں سے صرف ایک بی جے پی امیدوار نے اپنی ضمانت بچائی تھی‘ اور پاری صرف 1.5فیصد ووٹ شیئر تک ہی سمٹ کر رہ گئی تھی۔
اس کے علاوہ سی پی ائی ایم کے مضبوط قلعہ میں دراڑ ڈالنا تھا۔ہر ماہ کے پندرہ دن دیودھر ریاست میں رہ کر وہاں کی کوکبوروک زبان سیکھتے تھے ‘ اس سے انہیں ریاست کی مجموعی آبادی 31فیصد حصہ رکھنے والی کمیونٹی سے رابطے میں مدد ملی۔
پارٹی نے ریاست کے تمام 20ایس ٹی محفوظ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی اولین ترجیحات میں’’ نظم ونسق کی احیاء اور خواتین میں اعتماد پیدا کرنے ہوگا‘‘