پٹنہ۔ یونین منسٹر رام ولاس پاسوان نے آج اس بات کااظہار کیاکہ مرکزی حکومت اور بی جے کو اپنے مخالف مسلم امیج کو بدلنا چاہئے۔ وہ یہاں پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی اے قائدین کو چاہئے کہ وہ نفرت پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں ‘ جس کا اثر اترپردیش اور بہار کے حالیہ ضمنی انتخابی نتائج کی شکل میں سامنے آیاہے۔
پہلے تو انہو ں نے اپنے طور پر کہاکہ یہ افواہ ہے کہ مرکزی حکومت مخالف اقلیت او رمخالف مسلمان ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ لہذا حکومت کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے‘ انہیں اس ضمن میں رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نہایت سنجیدگی کیساتھ کام کررہی ہے۔
انہوں نے این ڈی اے میں شامل کچھ لیڈاروں کے تبصروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایک اتحادی طور ہونے کی حیثیت سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان کے بیانات سماج کے ایک حصہ کے خلاف ہیں