شیلانگ : بی جے پی نے آج کہاکہ میگھالیہ اور نارتھ ایسٹ کے دیگر ریاستوں میں گاؤ کشی پران کے موقف کا اترپردیش کے غیرقانونی مسلخوں پر امتناع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسٹیٹ بی جے پی سربراہ شیبان لینگودہ نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ گاؤکشی کا یہ مسئلے صرف مخصوص ریاست اترپردیش کا ہے اور یہ کسی بھی صورت میں میگھالیہ اور نارتھ ایسٹ کی کسی بھی قبائیلی اثر والی ریاست میں پارٹی کا موقف اس طرح نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ جو اقدام اترپردیش میں اٹھائے گئے ہیں وہ بھی غیر قانونی مسلخوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ اس کا مطلب یہ نہیں ہے سارے ملک میں امتناع عائدکردیاگیاہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ سال 2014(عام انتخابات )میں ہمارا جوموقف تھا‘ اب بھی وہی ہے‘عوام کی مشترکہ ترقی جو پچھلے کئی دہوں سے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے نذر انداز کیاگیا ہے۔ ہمارا منشور واضح ہے۔ ہمیں ووٹ دو اور ہم آ پ کوترقی او رامن دیں گے‘‘۔
انہو ں نے بی جے پی کے خلاف دیگر سیاسی پارٹیوں پر افواہیں پھیلانے کا بھی الزام لگایا۔
انہو ں نے کانگریس پارٹی پر میگھالیہ میں بی جے پی کے خلاف افواہیں پھیلانے کا ذمہ دار قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ ہرسیاسی پارٹی کوعوام کے درمیان میں جاکر ووٹ مانگنے کا اختیار حاصل ہے‘ رائے دہندے ’’گونگے اور بہرے‘‘ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میگھالیہ کی عوام متبادل حکومت کی تلاش میں ہے تاکہ ریاست کو رشوت خوری اور اسکینڈل سے پاک کیاجائے ۔
اور ہم ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں جن کامقصد بھی بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔میگھالیہ کے بشمول ناگالینڈ اور میزورم میں اگلے سال کی ابتداء میں ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔