شیلانگ:بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر نے میگھالیہ میں پیرکے روز کہاکہ کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میںآتی ہے تو بیف پر اور قانونی طریقے سے چلائے جارہے مسلخوں پر امتناع عائد نہیں کریگی‘ اس کے علاوہ مختلف گوشت کی قیمتوں میں کمی بھی لائی جائے گی۔
بی جے پی لیڈر بیرنارڈ میرک نے کہاکہ ’’ میگھالیہ میں زیادہ تر بی جے پی قائدین بیف کھاتے ہیں۔ میگھالیہ جیسی ریاست میں بیف پر امتناع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میگھالیہ میں بی جے پی لیڈرس یہاں کے تاریخی پس منظر او ریہاں کے دستوری قوانین سے اچھی طرح واقف ہیں‘‘۔ سابق دہشت گرد سے سیاست داں بننے والے لیڈر نے کہاکہ ’’ اگر بی جے پی 2018کے انتخابات کے بعد اقتدار میںآتی ہے تو بی جے پی بیف پر امتناع عائد نہیں کریگی۔ اس کے علاوہ قانونی طریقے سے چلائے جارہے مسلخوں میں داموں پر کنٹرول کیاجائے گا اور بیف کے بشمول دیگر گوشت کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ بیف قیمتی گوشت ہے جس کا تمام لوگ استعمال نہیں کرسکتے۔ حکومت کو لوگوں کو پریشان کررہے بیف کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے سے قاصر ہے‘‘۔بازار میں فروخت کئے جارہے گوشت کی حقیقی مسلخوں میں صحیح طریقہ سے نگرانی کرنے میں کوتاہی برتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مارک نے کہاکہ’’ لوگ کھانے پینے کی درآمد کردہ غیر معیاری چیزوں کے استعمال سے پریشان ہیں جس کی وجہہ سے ظعیف او رنوجوان بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی وہ تمام کام کریگی جو کانگریس نے قانونی طریقے سے چلائے جانے والی مسلخوں کے قیام ‘ معیاری گوشت کی جانچ اور گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے‘‘