نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے’’ اٹل بھارت او راٹل بی جے پی ‘‘ کا نیا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ۲۰۱۹ء کا عام انتخابات اپنی ترقیاتی کاموں او رملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کے اعتماد کی بدولت جیتے گی او رآئندہ ۵۰؍ سال تک کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا ۔ مودی نے قومی عاملہ میٹنگ کے اختتامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار گھمنڈ کی چیز نہیں ہے یہ کرسی کے لئے نہیں بلکہ عوامی مفاد کیلئے کام کرنے کا آلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا ن کی پارٹی عوامی کا م کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے ۔او رہمارے پاس حکمت عملی او رپالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے کوئی چیلنج نظر نہیں آرہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا رول بہت اہم ہوتا ہے لیکن یہ مایوس کن بات ہے کہ اپوزیشن پارٹی حکمرانی میں ناکام ثابت ہوئی ہے وہ اپوزیشن میں بھی ناکام ہوئی ہے ۔مودی نے کہا کہ اپوزیشن صحیح مسائل نہیں اٹھا پارہی ہے ۔ جھوٹ بولنا ان کی عادت بن چکی ہے ۔ مسٹر مودی نے دعوی کیا کہ ترقیاتی اسکیموں کے بدولت پانچ کروڑ ا نتہائی غریب خاندانوں کی معاشی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پر زور دے رہی ہے ۔ اور وہ ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے بجلی سے محروم ۱۸؍ ہزار گاؤں میں بجلی کا انتظام کیا ہے ۔
انہوں نے آیوشمان بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے دس کروڑ خاندانوں کو صحت کی سہولیات مل سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک او رایک انتخاب کے ضمن میں پارٹی کسی پر دباؤ نہیں بنائے گی لیکن وہ چاہیں گے کہ اس معاملہ میں سیاست کو بالائے طاق رکھ کر اس سے ہونے والے فائدے کو ملحوظ رکھ کر اس پر بحث کریں ۔
مسٹر مودی نے اپنے خطاب کے ابتداء میں آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کے مزاج ،تہذیب کو نئی اونچائی دی ہے ۔انہو ں نے آنجہانی کا موازانہ سور ج سے کرتے ہوئے کہا کہ آج سورج ڈوب گیا ہے لیکن اس کے ستارے اتنے چمکیں گے کہ پارٹی کو آگے بڑھنے کا راستہ دکھائی دے گا ۔