نئی دہلی : اتر پردیش کے بیریا سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں عمارتوں اور سڑکوں کے جتنے بھی مسلمان بادشاہوں کے نام پر رکھے گئے ہیں ان کو بدل کر محب و طن ہستیوں کے نام کردینا چاہئے ۔
انھوں نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلم حکمرانوں کے نام پر بنی عمارتوں اور روڈ کے نام بدلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاج محل کا نام رام محل یا کرشن محل کردینا چاہئے ۔او روکٹو ریہ پیلس کا نام جانکی پیلس یا پاروتی پیلس کردینا چاہئے ۔
انھوں نے کہا کہ اورنگ زیب روڈ ہمایو ں روڈ او راکبر روڈ کے نام بدلنے بھی جانے چاہئے ۔ان عمارتوں کا نام محب وطن ہستیوں کے نام پر رکھے جانا چاہئے ۔اکبر ، بابر اور اورنگ زیب کی جگہ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلا م اور عبدالحمید جیسے نام پر رکھے جانے چاہئے ۔