نئی دہلی۔اقتدار کے نشہ میں چوراترپردیش کے ایک بی جے پی لیڈر نے حلف برداری تقریب کے دوران موقع پر متعین ایک پولیس افیسر کو خطرناک دھمکیاں دے کر کو سب حیرت زدہ کردیا۔خبر ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ افیسر پونم دیوی کی حلف برداری تقریب کے دوران بی جے پی لیڈر امیت چوہان کے بیٹے راج پال چوہان نے اپنے سیاسی اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے نہایت شرمناک زبان کا استعمال کیا۔
#WATCH: Amit Chouhan, son of BJP's Rajpal Chouhan, threatens Police officer, says, 'Agar Police Staton mein kuch galat ho mujhe saboot do, ek second mein inki aur inke adhikariyon ki topi neeche karva dunga, ye BJP sarkar hai.' #Moradabad (Correction:Rajpal Chouhan is not an MLA) pic.twitter.com/52Cj5PXec8
— ANI UP (@ANINewsUP) April 3, 2018
واقعہ کا ویڈیو فوٹیج نیوز ایجنسی اے این ائی نے شیئر کیا ‘ جس میں مذکورہ بی جے پی لیڈر پولیس افیسر کو اس کے عہدے سے برطرف کرادینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھائی او رسنائی دے رہے ہیں۔نیوز نیشن کی خبر کے مطابق امیت نے پولیس افیسر سے کہاکہ’’ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے‘ اگر کوئی بھی چیز تمہارے خلاف سامنے ائی‘ میں تمہیں تمہار ے عہدے سے برطرف کرادونگا‘‘۔
وہیں نڈر اور بے خوف پولیس افیسر جواب میں نہایت ادب واحترام کے ساتھ کہتے نظر آرہے ہیں نے میرے خلاف کچھ حاصل توکرلیں۔پولیس افیسر کا جواب تھا کہ’’ ٹھیک ہے سر ‘ ٹھیک ہے‘ آپ جائیں میرے خلاف کچھ شواہد تو جمع کرالیں‘‘۔
ذرائع کے مطابق راج پال سنگھ چوہان اور ان کے بیٹے کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیاتھا۔ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بی جے پی قومی سطح پر اقتدار میں ہے اور اس پارٹی نے کامیابی کے ساتھ کیا کیاہے۔
نفرت پھیلانے‘ شدت پسندی کو فروغ دینا ‘ بنیاد پرستی کو فروغ دینا مذکورہ برسراقتدار کا عام موضوع بن گیا ہے۔