بی جے پی لیڈر سے قابل کو ملا ’’ دیش بھکت‘‘ کا اعزاز جبکہ رائیس کو ’’ بے ایمان‘‘

ممبئی:بی جے پی نیشنل جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی نے عین ’’ رائیس‘‘ کی ریلیز کے پیش نظر راست شاہ رخ خان پر حملہ کرتے ہوئے ریتھک روشن کی ’’ قابل‘‘ کی حمایت کی۔وجئے ورگی نے ایک ایک پوسٹر ٹوئٹ کیا جس پر لکھا ہے کہ ’’ اب باری دیش کی قابل جنتا کی ہے ‘ جو قابل ہیں‘ اس کا حق کوئی بے ایمان رائیس نہ چھین پائے‘‘۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ ’’ جو ’رائیس‘ دیش کا نہیں ‘ کو کسی کام کا نہیں۔ اور ایک ’’قابل ‘‘ دیش بھکت کا ساتھ ہم سب کو دیناچاہئی

 

وجئے ورگی کا یہ متنازع اور اشتعال انگیز بیان کوئی نئی بات نہیں ہے ان کے سیاسی کیریر کے آغاز سے ہی وہ اس قسم کے متنازع بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں۔سال 2015میں انہوں نے ٹوئٹ میں کہاتھا کہ ’’ شاہ رخ خان انڈیا میں رہتے ہیں مگر ان کا دل پاکستان میں ہے۔

ان کی فلم یہاں کروڑ ہا کماتی ہے مگر انہیں ہندوستان میں عدم روداری دیکھائی دیتی ہے اور’’ جب سال1993میں کئی لوگ ممبئی میں ہلاک ہوئے تھے تب شاہ رخ خا ن کہا ں تھے؟ جب 26/11ممبئی حملے کا واقعہ پیش آیا تب شاہ رخ خان کہاں تھے؟‘‘۔

راہول ڈھولکیہ کے ڈائرکشن میں بنی’’ رائیس‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان کو لئے جانے کے بعد کافی تنازع پیدا ہوا ۔فلم ماہیرانے 51سالہ اداکار کی محبوبہ کا رول ادا کیاہے جس میں نوازالدین صدیقی ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر ائیں گے۔

اوری حملے کے ردعمل کے طور پر راج ٹھاکرے مہارشٹرا نو نرمان سینا ( ایم این ایس )نے پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر امتناع عائد کیاتھا اور کرن جوہر کی فلم ’’ ائے دل ہے مشکل ‘‘ کے بعد ایس آر کے کی دوسری بڑی فلم ہے جو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یہ دونوں فلمیں ’’ رائیس ‘‘ اور’’ قابل‘‘ 25جنوری کو ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ شاہ رخ خان نے ایم این ایس سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے فلم کی غیرمشروط ریلیز کے راستے ہموار کئے ہیں جس میں ماہیرا خان کام کررہی ہیں۔