دراجلنگ: بھارتیہ جنتا پارٹی بنگال صدر دلیپ گھوش کے ساتھ مقامی شر پسندوں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کی۔
جمعرات کے روزیہ واقعہ پیش آیا جس میں گھوش کو جلسہ عام سے روک دیاگیا اور انہیں بچا کر پولیس اسٹیشن لے گئے۔گھوش دارجلنگ میں جلسہ عام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے‘ جہاں پر انہیں شدید احتجاج کے پیش نظر جلسہ گاہ چھوڑنا پڑا۔
ریاستی صدر پر مورچہ کے حامی گروپ نے حملہ کیا ‘ اکنامک ٹائمز کی خبر کے مطابق مذکورہ حامی بینوائی تیمانگ کی حامی شر پسند ہیں۔تاہم دارجلنگ پولیس نے جمعہ کے روز بی جے پی لیڈر کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کرنے والے دو عناصر کو گرفتار کرلیا۔
بی جے پی لیڈر او ران کے ساتھیو ں کو تقریب گاہ جہاں پر وہ وجئے سملین پروگرام منعقد کرنے والے تھا سے تعقب کرتے ہوئے بھاگنے پر مجبور کیاگیا۔گھوش نے کہاکہ حملہ منظم تھا اور وہ بینوائی تیمانگ کے نعرے لگارہے تھے۔ تاہم بی جے پی لیڈر نے ایف آئی آر درج کرایا۔
مختلف تنظیموں کے مقامی گورکھا لیڈرس جو جن اندولن پارٹی( جے اے پی) سے وابستہ ہیں اور گورکھا نیشنل لیبریشن فرنٹ( جی این ایل ایف) نے بی جے پی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ علیحدہ گورکھا لینڈ کے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کرے۔
https://www.youtube.com/watch?v=31gaCv5vL0E