بی جے پی سے برطرف لیڈر کیرتی آزاد نے ارون جیٹلی کو نااہل کہا‘ اور نوٹ بندی پر استعفیٰ کے کیا مطالبہ

نئی دہلی:ارون جیٹلی پر اپنے زبانی حملوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بی جے پی کے برطرف لیڈراور رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کو’’ نااہل‘‘ شخص قراردیا اورنوٹ بندی کے بعد عام آدمی کو درپیش مشکلات کی ذمہ داری قبول کرنے اور استعفیٰ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کیرتی آزاد نے کہاکہ ’’ یہ ارون جیٹلی ہی ہے جس نے حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔

یہ وہی ہے جونوٹ بندی کے بعد عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنے پر مجبور کردیا۔

فینانس منسٹر ایک نااہل شخص ہے اورنہ ہی وہ ایک ماہر اقتصادیات ہے‘‘۔ دربھنگا سے نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ آزاد نے کہاکہ ’’ ہمارے وزیراعظم نے فیصلہ لیا( کہ بڑے کرنسی نوٹ500اور 1000کے نوٹوں کوبند کیاجائے )اور بینکس کروڑ ہا روپیوں کے کالے دھن کو سفید کرنے میں جٹ گئے۔

یہ بینک کس کے دائرے اختیار میں ہیں؟یہ بینک فینانس منسٹری کے دائرے میںآتی ہیں‘‘۔ سابق کرکٹ کھلاڑی کو پارٹی سربراہ امیت شاہ نے 23ڈسمبر کو پارٹی سے معطل کردیا تھا جب انہوں نے ڈی ڈی سی اے میں دھاندلیوں کا عوامی سطح پر فینانس منسٹرکو مورد الزام ٹھرایاتھا۔

پچھلے تیرہ سالوں سے 2013تک ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے ہیں۔ دوماہ قبل آزاد نے جیٹلی پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ جو لوگ انتخابات میں’’ مسترد‘‘ کردئے گئے ہیں‘ انہیں وزرات ملی اور وہ حکومت اورپارٹی میں ’’ سب کچھ‘‘ بن گئے ہیں۔آزاد نے حکومت پر حملہ کیا‘

انہوں نے کہاکہ ’’ جیسا کہ صاف طور پر کہاگیاتھا‘‘نوٹ بندی کے بعدبہتر انتظاما ت کئے جائیں ۔انہوں نے حکومت کی مشیروں پر الزام عائد کیاکہ انہیں صحیح جانکاری نہیں اور ان کا تجزیہ حقیقت سے کہیں دور ہے۔آزاد نے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کالا دھن رکھنے والے کے خلاف سارے ملک میں مسلسل چھاپے ماری کی جارہی ہے ’ کیو ں یہ چھاپے مارے فینانس منسٹر ی نے پہلی نہیں کی۔

کیش لیس لین دین سسٹم جس کو حکومت کی جانب سے جارحانہ انداز میں فروغ دینے اور مشہور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ ہندوستان جیسے ملک میں اس کامیابی ممکن نظر نہیںآرہی ہے۔ آزاد نے مزیدکہاکہ ای پے منٹ صدفیصد محفوظ عمل نہیں ہے۔

نوٹ بندی کا خراب اثر کسانوں‘ مزدور ‘ ورکرس اور چھوٹے ٹریڈرس‘ جوہری پر پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکاری کی پیدوار کرنے والوں ان کی مصنوعات کی حقیقی قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔