گجرات : بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی ، بی جے پی صدر امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اڈوانی نے گجرات کے احمد آباد شاہ پور ہندی اسکول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اور بی جے پی صدر امیت شاہ او ران کی اہلیہ سونال شاہ نے احمد آباد کے نارائن پورا میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اس موقع پر امیت شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ہندوستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کثیر تعداد میں ووٹ کا استعمال کریں ۔ آپ کا ایک ووٹ ملک کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے ۔ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لیجاسکتا ہے ۔
میں ملک کے نوجوان اور جنہوں نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے جارہے ہیں ان سے گذارش کرتا ہو ں کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ووٹ کا استعمال کریں ۔ میں تمام رائے دہندگان سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رنیپ علاقہ میں واقع نشان ہائی سکنڈری اسکول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ اس لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی صدر امیت شاہ مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ کا استعمال کریں ۔