ممبئی: نارتھ ممبئی کے رکن پارلیمنٹ گوپال شٹی نے چہارشنبہ کے روز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے لفظی حملوں میں اسوقت شدت پیدا ہوگئی جب انہوں نے کہاکہ بینک کی قطاروں میں ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ’’ کچھ پانے کے لئے کچھ کہونا پڑتا ہے‘‘۔ شٹی نے اپنے ریمارکس اس وقت کہے تھے جب ان سے 500اور1000کے کرنسی نوٹ بدلنے کے لئے قطاروں میں ہلاکتوں کے واقعات پیش ائے۔
انہوں نے ایک پرائیوٹ نیوز چیانل سے کہاکہ ہرسال 3500لوگ ریلوے ٹریکس پر لوگ مرتے ہیں‘ پانچ لاکھ لوگوں کی سڑک حادثات میں موت واقعہ ہوگئی‘ کئی لوگ دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں مگر کوئی ان کے بارے میں سوال نہیں کرتا۔ اگر کچھ حاصل کرنا تو کچھ قربان بھی کرنا پڑیگا۔
اپوزیشن نے ان پر جوانی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بیان کی غیر ذمہ دارانہ اور زمینی حقیقت سے علیحدہ قراردیا جوملک میں عام آدمی کو درپیش مسائل سے ناواقفیت کی بناء پر دیاگیاہے۔شٹی کے بیان کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سچن ساونت نے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا او رکہاکہ شٹی کے ریمارکس گھنٹوں قطاروں میں کھڑے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
سنٹرل اور مہارشٹرام میں بی جے پی کی ساتھی شیو اسینا نے بھی شٹی کے بیان کو زمینی حقائق سے کافی دور قراردیا۔ساونت نے کہاکہ انہیں پہلے اپنے گھر سے باہر نکل کر قطار میں کھڑے ہوئے لوگوں سے ان کا درد معلوم کرنا چاہئے پھر بعد میں اس قسم کی بیان بازی کرنے چاہئے۔
https://www.youtube.com/watch?v=z4WJSSwgAaU
این سی پی ترجمان نواب ملک فلیاد نے کہاکہ جو لوگ زمین سے جڑے نہیں ہوتے وہ اس قسم کی بیان بازی کرتے ہیں۔اب تک پانچ لوگ وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد 8نومبر سے پانچ لوگ مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔درایں اثناء جمعہ کے روز ملند میں ایک 73سالہ بزرگ قطار میں کھڑے رہنے کے دوران قلب پر حملے کے سبب فوت ہوگئے۔منگل کے روز کلوا میں ایک 42سالہ چھوٹی لال جیسوال بھی قلب پر حملے کے بعد بینک کی قطار سے سیدھی اسپتال منتقل کئے گئے۔تھانے کے بھیانڈر ٹاؤن میں چہارشنبہ کے روز ایک پچاس سالہ دیپک شاہ قطار کھڑے رہنے کے دوران قلب پر حملے کے سبب نیچے گر گئے۔ ناندیڑھ میں 60سالہ دیگمبر کسبے کے ساتھ بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا۔