نئی دہلی:بی جے پی کے ساکشی مہاراج نے جمعہ کے روزڈیرا سچا سودا گرومیت رام رحیم سنگھ کی حمایت میںآگے ائے۔ریاست اترپردیش سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہاکہ’’ کروڑ ہا لوگ رام رحیم کے ساتھ‘اور صرف ایک آدمی شکایت کررہا ہے۔
This is a conspiracy against spiritual leaders, High Court should be held responsible for violence:Sakshi Maharaj. #RamRahimSingh #Panchkula pic.twitter.com/YmEUSJKiuu
— CNNNews18 (@CNNnews18) August 25, 2017
کروڑہا غلط اور ایک آدمی صحیح ہوسکتا؟‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’حالات بے قابو ہورہے ہیں‘ نظم نسق بدحال ہے‘ لوگ مر رہے ہیں‘ یہ قابل قبول ہے‘‘۔مہاراج نے کہاکہ ’’ کیا سپریم کورٹ شاہی امام کو اس طرح سے طلب کرسکتے ہیں؟
حالانکہ وہ بھی بہت سارے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ کیا وہ ان کے رشتہ دار ہیں؟۔ رام رحیم کا سادہ لوح انسان ہیں جس کو ہراساں کیاجارہا ہے‘‘۔
جمعہ کے روز سی بی ائی ہریانہ کورٹ نے ڈیرا سچا سودا کے عصمت ریزی کیس میں مجرم قراردئے جانے کے بعدپیش ائے تشدد میں کم سے کم تیس لوگ مارے گئے۔