بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا سونیا گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان 

بلیا (اترپردیش ) : بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی مشہور ہریانوی رقاصہ سپنا چودھری کی طرح اٹلی میں رقص کیا کرتی تھیں ۔ ابن کا یہ بیان سوشل پر گشت کررہا ہے۔ واضح رہے کہ مشہور ہریانوی رقاصہ نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے والد راجیو گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سپنا چودھری کو حاصل کرلیں گے جس طرح انہوں نے سونیا گاندھی کو حاصل کیا تھا ۔ سریندر سنگھ نے کہا کہ سونیا گاندھی بھی اٹلی میں رقاصہ تھیں راجیو گاندھی نے انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ۔ راہل گاندھی بھی اپنے والد کی طرح کام کریں گے ۔