لکھنؤ: مسلم لڑکے اور ہندو لڑکی کی شادی کو بی جےپی اور سنگھ پریوار کے لوگ لو جہاد کا نام دیتے ہیں اور اس کے نام پر عام ہندوؤں کو بھڑکانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ بی جے پی کے سینئر رہنما سوشل میڈیا پر گھر گئے ہیں۔ دراصل آر ایس ایس پرچارک اور بی جے پی کے موجودہ قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) رام لال گپتا کی بھتیجی شریا گپتا نے اتوار کی شب لکھنؤ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم نوجوان فیضان کریم کے ساتھ شادی کی ہے۔ فیضان گورکھپور کے رہائشی ہیں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
دولہا، دلہن کو آشیرواد دینے کے لئے اتر پردیش کے گورنر رام نائیک، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی، اتر پردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما، شہری ترقی کے وزیر سریش کھنہ، جہازرانی کے وزیر نند گوپال نندی سمیت کئی وزرا اور پارٹی سے وابستہ عہدیداران پہنچے۔
وی آئی پی لوگوں کے آنے جانے کی وجہ سے ہوٹل کے آس پاس کافی دیر تک جام کی صورت حال بنی رہی کیونکہ دیر رات گئے تک حکومت کے وزرا اور سینئر رہنما اپنی موجودگی درج کرانے کے لئے پہنچتے رہے۔
فیضان اور شریا کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے طنز کرنے شروع کر دیئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طنز کرنے والوں میں بی جے پی کے دو سابق وزرا بھی شامل ہیں۔
بی جے پی کے سابق وزیر آئی پی سنگھ نے شادی کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے پارٹی کے بڑے نیتا دنیا بھر میں ہندتوا کا گیان بانٹتے پھرتے ہیں کہ اسلام سے خطرہ ہے اور خود اپنی بہن بیٹی کو سنبھال نہیں پاتے، وہ مسلمانوں کے ساتھ بھاگ جاتی ہیں۔ اس کو ’لو جہاد‘ نہیں بولیں گے، کیونکہ یہ ان کے خاندان کا معاملہ ہے، لعنت ہے۔‘‘
ان کے اس ٹوئٹ کے بعد کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے نظر آنے لگے۔
आज आरएसएस के प्रचारक व भाजपा के संघटन महासचिव @Ramlal राम लाल जी की भतीजी श्रेया गुप्ता की शादी फैजान करीम के साथ लखनऊ में हुई मेरी तरफ से पूरे @RSSorg परिवार को बधाई, एक निवेदन है कृपया लोगों को भी इसी तरह प्रेम मोहब्बत से जीने दें।
— Chandra Shekhar Aazad (@BhimArmyChief) February 17, 2019
कल आरएसएस के प्रचारक व भाजपा के महासचिव राम लाल की भतीजी श्रेया गुप्ता कि शादी फैज़ान करीम के साथ "ताज वेदांता"लखनऊ में संपन्न हुई।
"श्रेया गुप्ता"महासंघी और भाजपा संगठन मंत्री रामलाल की भतीजी हैं। इस अवसर पर दामाद श्री को आशिर्वाद देने राज्यपाल रामनाईक,संघ व बीजेपी के कई नेता pic.twitter.com/AWJI4dqxLZ— नवेद चौधरी (@navedchaudhary1) February 18, 2019