ممبئی۔بی جے پی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے اپنے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ ہندوستان کے فلمی ستاروں کا’’ ائی کیو اور جنرل نالیج بہت کمزور ہے‘‘ جس پر فرحان اختر نے برہمی کا اظہار کیا۔برہم فرحان اختر نے بی جے پی لیڈر سے بذریعہ ٹوئٹر پوچھا کہ’’ آپ کی ہمت کیسے ہوئی سر‘‘۔
How dare you, sir?? @GVLNRAO
And to all film people in his ranks.. here’s what he thinks of you. #shame https://t.co/6C8v6hZa23
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) October 22, 2017
انہوں نے لکھا کہ ’’ تمام فلمی لوگ اعلی ہے۔ آپ ان کے متعلق کیا سونچتے ہیں‘ شرما کرو سر‘‘۔ فرحان کا تبصرہ اس دراصل ردعمل ہے جس کے متعلق راؤ نے ٹائمز ناؤ ٹی وی پر تمل فلم ’’میرسل‘‘ میں جی ایس ٹی اور عصری انڈیا کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل کو نشانہ بنانے کے متعلق فلمایاگیا ہے۔
راؤ نے فلم او رفلم بنانے والوں پر ٹی وی انٹرویو کے دوران تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ کسی بھی صورت میں زیادہ ترفلمی ستاروں کا ائی کیو کافی کمزور ہوتا ہے‘ اور ان کے معلومات بھی کم ہی ہوتے ہیں‘‘۔ اس دیوالی پر تمل ایکٹر وجئے کی فلم’’میرسل ‘‘ ریلیز ہوئی ہے جس کے متعلق بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ ہ فلم سے جی ایس ٹی اور عصری انڈیا کے متعلق مخصوص مناظر ہٹائے جائیں۔
سیاست داں بشمول کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن کے بشمول اداکار کملاہاسن نے بھی بی جے پی کی پالیسی پر شدید تنقید کی ۔اٹلی کی ہدایت کاری میں بنی ’’میرسل‘‘ میں وجئے مرکزی کردار میں ہیں اور انہوں نے فلم میں گاؤں کے صدر‘ ایک ڈاکٹر اور جادوگر کاکردار ادا کیاہے