رائے پور۔چھتیس گڑ کے بی جے پی لیڈر او رکن پارلیمنٹ بنشی لال ماہتو نے اپنے بے ہودہ اور فحش تبصرہ میں کہاکہ ریاست کی لڑکیاں ٹناٹن ہوگئی ہیں۔
وہ یہاں پر ایک کشتے کے مقابلے کے دوران خطاب کررہے تھے جب انہوں نے چھتیں گڑ کی لڑکیوں کا تقابل ممبئی اور کلکتہ کی لڑکیوں سے کیااور یہ چونکا دینے والا تبصرہ کیا۔
ویڈیو میں مہاتو یہ صاف طور پر کہتے سنائی دیتے ہیں کہ’’مذاق میں بھالے ان باتوں کو لیاجاتا ہے ‘ لیکن بھیا لال راجواڑی اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ کوربا کی توری اور چھتیس گڑکی چھوری ٹانا ٹن ہوگئی ہے‘‘۔
ستر سال کے اس بی جے پی لیڈر کا یہ بیان چھتیس گڑہ کے اندر برہمی کا سبب بن رہا ہے۔ ریاست بھر میں اس بیان پر لوگ برہم ہیں اور رکن پارلیمن سے معافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ویمن جہدکار روبی مکھرنی نے کہاکہ چھتیس گڑ حکومت رکن پارلیمنٹ بنسی لال مہاتو کے خلاف کاروائی کرے ۔انہو ں نے کہاکہ ’’ اس قسم کی زبان کے استعمال سے غصہ آتا ہے۔ انہیں جیل کو بھیج دینا چاہئے۔
تمام عورتوں کو اس قسم کے تبصرے کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور چھتیس گڑ حکومت کو چاہئے کہ وہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی کرے‘‘