پٹنہ: اپوزیشن این ڈی اے کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب برسراقتدار عظیم اتحاد اراکین قانون ساز کونسل نے ایوان میں بی جے پی ایم ایل کی جانب سے اپنی سابق بیوی جوکہ ایل جی پی ایم ایل سی کے ساتھ جنسی ہراسانی پر پیش ائے مدبھیڑ کا مسئلہ اٹھایا۔
جمعرات کے روز شائع میڈیا خبروں کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے نیرج کمار سنگھ ببلواورپارٹی ایم ایل سی لال بابو پرساد کے درمیان کونسل احاطہ میں چہارشنبہ کے روز نوک جھونک کا اس وقت واقعہ پیش آیا جب ببلو کی اہلیہ نوتن سنگھ نے پرساد کے خلاف جب اس سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی۔
بی جے پی اور ایل جے پی دونوں این ڈی اے میں شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہاگیا کہ بی جے پی کے دیگر اراکین جو کونسل میں موجود تھے دونوں لاء میکرس کو علیحدہ کیا۔واقعہ کی دونوں جانب سے اب تک کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔
جے ڈی(یو) ممبر رینا یادو نے کونسل میں اس مسلئے کواٹھایا اور آر جے ڈی کی رابڑی دیوی نے بی جے پی ایم ایل سی لال بابو پرساد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
جے ڈی( یو) کے نیرج کمار اور سنجے سنگھ اور کانگریس کے دلیپ چودھری نے رابڑی دیوی کی پیروی میں پرساد کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا۔
اس وقت نوتن سنگھ ایوان میں موجود نہیں تھیں مگر پرساد موجود تھے ‘مگر وہ خاموش تھے۔کونسل چیرمن اودیش نارائن سنگھ نے کہاکہ اب تک انہیں کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ’’ میں اپنی مدت کے دوران ایوان پر کسی قسم کا داغ برداشت نہیں کرسکتا‘‘۔
بعدازاں انہوں نے رپورٹرس سے کہاکہ اگر کوئی تحریری شکایت مجھے اس ضمن میں موصول ہوتی ہے تو میں سخت کاروائی کرونگا۔نوتن سنگھ ک شوہر ببلو جوکہ چتا پور سے رکن اسمبلی ہیں نے وقفہ لنچ کے بعد ایوان سے غیر حاضر رہے۔
عظیم اتحاد والی پارٹیاں جے ڈی(یو)‘ آر جے ٹی او رکانگریس اس مسلئے پر بی جے پی او راین ڈی اے پر حملہ کررہی ہیں تو وہیں پر بی جے پی قائدین اس کو نذ ر انداز کررہے ہیں ۔
کونسل میں اپوزیشن لیڈر سوشیل کمار مودی نے کہاکہ اس ضمن میں انہیں دونوں جانب سے اب تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تیجوسی پرساد یادو نے واقعہ کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے لا ل بابو پرساد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادو جوکہ لالو پرساد کے بیٹے ہیں اور ایوان اسمبلی میں آرجے ٹی لیجسلیٹر پارٹی لیڈر بھی نے بی جے پی ’’ غنڈوں کی پارٹی‘‘ قراردیا۔جے ڈی ( یو) لیڈر نیرج کمار نے کہاکہ ’’ بی جے پی نے اترپردیش میں مخالف رومیو دستہ تیار کیا ہے۔
ایسا ہی دستے کی ضرورت پارٹی کے بی جے پی لیڈروں کے لئے ضرورت ہے‘‘۔