نئی دہلی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کے بجائے بی جے پی ائی ٹی سل کے سربراہ امیت مالویہ نے کردیا۔ جی ہاں الیکشن کمیشن جس وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی تیاری کررہاتھا اسی وقت مالویہ نے ٹوئٹ کے ذریعہ مذکورہ تاریخوں کی جانکاری دی۔
مالویہ نے اپنے ٹوئٹ میں ایک انگریزی نیوز چیانل کے حوالے سے یہ جانکاری دی تھی۔حالانکہ تنازع بڑھنے کے بعد مالویہ نے ٹوئٹ ہٹالیا۔ ان کے ٹوئٹ میں انتخابات کی تاریخ درست نہیں نکلی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک میں اسمبلی الیکشن کے لئے 12مئی کی تاریخ مقرر کی ہے جس دن رائے دہی ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 15مئی کو مقررکی ہے اور امیت نے 12کو رائے دہی 18مئی کو گنتی لکھاتھا۔
امیت مالویہ کے ٹوئٹ سے ہنگامی کھڑا ہوگیا ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن سے قبل انتخابات کی تاریخ کے متعلق امیت مالویہ کو کس طرح جانکاری حاصل ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر او پی روات سے اس ضمن میں جب سوال پوچھاگیاتو انہوں نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا بھروسہ دلایا۔
حالانکہ ابھی بی جے پی کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بھی بیان سامنے نہیںآیاہے۔