ممبئی: مجالس مقامی سے باضابطہ اجازت کے بغیر مبینہ طور پر اپنی عمارت کے عام راستے پر برقی جنکشن باکس نصب کرنے پر بی ایم سی نے انوشکا شرما کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔
شرما جو کہ ورسوا کے مضافات کے بدری ناتھ ٹاؤر ہاوز نگ سوسائٹی کے20ویں منزل پر رہتی ہیں‘ تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کاغلط کام سے انکار کیا ہے۔ہاوزنگ سوسائٹی کے ایک مکین کی جانب سے کی گئی شکایت پر مذکورہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) نے 6اپریل کو ادکارہ کے خلاف ایک نوٹس جاری کی ہے۔
نوٹس میں شرما سے کہاگیا ہے کہ عمارت کے عام راستے سے برقی جنکشن فوری طور پر ہٹائیں ورنہ ان کے خلاف ضروری کاروائی کی جائے گی۔بی ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’ اسی سوسائٹی کے ایک مکین کی شکایت پر اداکار ہ کو نوٹس جاری کی گئی ہے‘‘۔
تاہم انہوں نے اس مسلئے پر اپنا کوئی ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔
نوٹس پر اداکارہ کا نام نہیں ہے اورنوٹس بدری ناتھ ٹاؤرس کے فلاٹ نمبر2001,2002کے مالک کے نام سے جاری کی گئی ہے۔تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کے ترجمان نے کہاکہ ’’ یہاں پر کسی قسم کی تعمیر اور تنصیب غیر قانونی نہیں ہے‘‘۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ اداکارہ کے 20ویں منزل پر تین ذاتی فلاٹ ہیں جس کا اجازت نامہ 2013سے اسی جگہ پر ہے۔
انوشکااور ان کا خاندان قانون کی عزت کرنے والا اور ذمہ دار شہری ہے اور وہ کبھی بھی کسی کو نقصان اور تکلیف پہنچانے والا کبھی نہیں کرسکتے‘‘۔