ممبئی:مہارشٹرا میں 10میونسپل کارپوریشن اور25ضلع پریشد کے انتخابی نتائج کے تحت سب سے مہنگائی بی ایم سی پر شیو سینا نے اپنے قبضہ برقرار رکھا جبکہ دوسرے مقام پر بی جے پی مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
بریہان ممبئی میونسپل کارپورشن کے227سیٹوں پر شیوسینا نے پھر ایک بار اپنا قبضہ جمع لیا جبکہ بی جے پی دوسرے مقام پر رہی ۔
اب تک کی موصول اطلاعات کے مطابق کانگریس پانچ اور ایم این ایس ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔
جبکہ پونے میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے اور این سی پی پانچ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اس کے علاوہ بی جے پی دوسیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کی توجہہ بریہان میونسپل کاپوریشن پر تھا جس کے لئے برسر اقتدار بی جے پی او رشیوسینا میں ٹکراؤ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے تھے۔
دس میونسپل کارپوریشن اور پچیس ضلع پریشد‘ 283پنچایت سمیتی کے مذکورہ نتائج میں21,620امیدوار اور5,777سیٹوں پر مقابلہ تھاجہاں دومرحلوں میں رائے دہی ہوئی تھی۔تقریبا56فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا‘ جبکہ بی ایم سی کے انتخابات میں 55فیصد رائے دہی کا ریکارڈ بنا۔
اور 69فیصد رائے دہندوں نے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ممبئی کے بشمول تھانے‘ الھاس نگر‘ ناسک‘ پونے ‘ پمپری ۔ چنچوڑ‘ سولہا پور‘ اکولہ ‘ امرواتی اور ناگپور میونسپل کارپوشن میں مذکورہ انتخابات کا انعقاد عمل میں لایاگیاتھا۔