بنگلورو۔ کرناٹک اسمبلی میں ہفتہ کے رو ز4بجے بی جے پی کے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یوراپا کو فلورٹسٹ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں درکار تعداد کو پیش کرنا تھا۔ چار بجے کے قریب بی ایس یدی یوارپا نے بطور چیف منسٹر کرناٹک ایوان اسمبلی میں اپنا خطبہ دیا ۔
Bengaluru: BJP's BS Yeddyurappa submits resignation as Chief Minister of Karnataka to Governor Vajubhai Vala. pic.twitter.com/88dbTelz3l
— ANI (@ANI) May 19, 2018
اس دوران انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے انتخابات کے بعد ان ے اتحاد کو موقع پرستانہ سیاست قراردیا۔ایوان میں فلورٹسٹ سے قبل تیرہ صفحات پر مشتمل تقریرکی تیاری سے یدی یوراپا پہنچے تھے مگر انہوں نے محض اٹھ سے دس منٹ میں اپنی تقریر کو ختم کرتے ہوئے کہاکہ وہ کانگریس او رجے ڈی ایس کے موقع پر ست اتحاد کی وجہہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں وہ گورنر کے پاس جاکر اپنا استعفیٰ آج ہی پیش کردیں گے۔
Karnataka CM BS Yeddyurappa resigns ahead of #FloorTest. pic.twitter.com/dea9HMotx6
— ANI (@ANI) May 19, 2018
یدی یوراپا نے دوران تقریر کسانوں کے مسائل کی بات کہی اور سدارامیہ حکومت کو کسانوں اور ریاست کے غریب لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کا مورد الزام ٹھرایا۔یدی یورپا نے کہاکہ عوام نے کانگریس کو بیدخل کردیا مگر وہ جے ڈی ایس کی حمایت کرتے ہوئے مجھ کو اقتدار سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
میں عوام کے پاس جاؤں گا اور ان دنوں کا حقیقی چہرے بے نقاب کرونگا جنھوں نے انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کو برا بھلا کہا اور عوام کو گمراہ کیا ۔
مگر الیکشن کے بعد ایک دوسرے کے قریب آگئے۔اور اب ساتھ ملکر حکومت بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ یدی یوراپا نے کہاکہ میں دعوی کے ساتھ کہوں گا کہ دنوں ایک ساتھ زیادہ وقت تک ساتھ نہیں رہ سکیں گے اور بہت جلد کرناٹک میں الیکشن ہوگا۔
یدی یوراپا نے کہاکہ اس وقت عوام دونوں کو بڑا سبق سیکھائی گی۔ تقریر کے بعد مسٹر بی ایس یدی یوراپا نے گورنر کرناٹک وجو بھائی والا کے پاس جاکر بطور چیف منسٹر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
اب گورنر کانگریس اور جے ڈی ( ایس) کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔