لکھنو۔سہارنپور یونیورسٹی میں منعقدہ یجنا میں بی ایس پی لیڈر حاجی اقبال کی شرکت تنازع کا سبب بنی۔مسلم علماء نے حاجی اقبال کے عمل کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے عذاب الہی سے انہیں بچنے کی صلاح دی۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اپنی ہی گلوکال یونیورسٹی میں منعقدہ یجنا میں انہوں نے پوجا کی تھی۔ مذکورہ پوجا18اکٹوبر کے روز دھنتے وار ا پوجا کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق پوجا میں حاجی محمد اقبال کی موجودگی کی ریکارڈنگ کی گئی جو ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوا۔اس مسلئے پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ یجنا مرکزی حکومت کی ہدایت پر منعقد کی گئی تھی۔
قبل ازیں مرکزی حکومت نے تمام ایورویدا اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے یوم دھنتے وارا منعقد کرنے پر زوردیاتھا۔
یہاں پر اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ مسٹر اقبال محکمہ انکم ٹیکس اور ائی ڈی کی جانچ میں ہیں۔ کل ہند امام اسوسیشن کے صدر مفتی ذوالفقار نے مسٹر اقبال کی اس حرکت کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے انہیں اللہ تعالی سے پناہ مانگنے کی ہدایت دی۔
تاہم درالعلوم دیوبند نے اس معاملے سے خود کو دور رکھا۔