رائے سین :مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں اپنی کمسن بیٹی کی عزت بچانے کے لئے والدین نے ملزم پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسکی جان لے لی۔
ذرائع کے مطابق مقتول کے اس خاندان سے کافی قریبی تعلقات تھے ‘ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ان کی کمسن بچی کی آبرویزی کرنے کی فراق میں تھا۔تقریباً ایک سال بعد مجرمین کے پکڑے جانے کے بعد واقعہ کا انکشاف ہوا ہے ۔
سلطان پور کے تھانہ انچارج جیوتی انوتیہ نے بتایا کہ چمپا نیر گاؤں کارہنا والا اوم پرکاش( 40)یکم جنوری سے غائب تھا۔ گذشتہ دنوں ایک کھیت کی جھاڑیوں سے اس کی نعش برآمد ہوئی۔
جانچ میں پتہ چلاکہ یکم جنوری کی رات کو ہی اوم پرکاش چمپانیر گاؤں کے ہی رہنے والے مدن سنگھ دروپی کی کمسن لڑکی کو اٹھاکر لے جانے کی کوشش کی۔
درایں اثناء مدن سنگھ اور کی بیوی سنیتا بائی نے دھاردار کلہاڑی سے حملہ کرکے اس کاقتل کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول اورملزمان کے آپس میں قریبی تعلقات تھے۔ اوم پرکاش ان کے گھر آتا جاتارہتا تھا۔