نئی دہلی۔ چہارشنبہ کے روز دہلی کے چیف منسٹر اروندکجریوال کو ایک نامعلوم شخص سے ان کی بیٹی ہرشیتا کے متعلق ایک دھمکی آمیز ای میل وصول ہوا جس کی وجہہ سے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
کجریوال کی پولیس سے شکایت کے بعد اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے مگر اب تک پولیس کو ای میل بھیجنے والے کو کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
ای میل میں لکھا ہے کہ ’’ ہم تمہاری بیٹی کا اغوا کرلیں گے۔ اپنی بیٹی کی حفاظت میں کیا کرسکتے ہو کرلو‘‘۔ای میل بھیجنے والے نے کجریوال کو چیالنج کیا ہے ’’ وہ کیا کرسکتے ہیں کرلیں‘‘۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ مذکورہ عام آدمی پارٹی لیڈر کو 9جنوری کے روز دو سے تین ای میل وصول ہوئے۔
ای میل بھیجنے والے نے گروگرام میں ایک ایم این سی میں کام کرنے والی ہرشیتا کو اغوا کرنے کی ای میل بھیجنے والے نے دھمکی دی ۔ افیسر نے کہاکہ ’’ ای میل میں اس نے دعوی کیاہے کہ وہ چیف منسٹر کی بیٹی کو نقصان پہنچایاگیا اور چیالنج کیاہے وہ اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے کیاکرسکتے ہیں کرلیں‘‘۔
کجریوال کے میڈیا مشیر کا دعوی ہے کہ پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے ۔ ہرشیتا کے ساتھ ایک پی ایس او لگادیاگیا ہے جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہ رہا ہے۔کجریوال کے میڈیا مشیر ناگیندر شرما نے کہاکہ دہلی حکومت نے مذکورہ ای میل کو دہلی پولیس کمشنر امول پٹانائک کو فارورڈ کیاہے۔
انہو ں نے دعوی کیا ہے کہ تین روز کو وقت گذر جانے کے بعد بھی اب تک پولیس نے اس پر کوئی جواب نہیں دیاہے۔تاہم ایک سینئر افیسر نے دعوی کیا ہے کہ پٹانائک نے پولیس کے اعلی عہدیدار سے ملاقات کی ’’ کجریوال اور ان کے فیملی ممبرس سکیورٹی سے انکا ر کرتے ہیں‘‘۔
کیس کی تفتیش کررہے سائبر سال جس کے ذریعہ ای میل روانہ کیاگیا ہے اس ائی پی ایڈریس کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015میں کجریوال نے دہلی اسمبلی میں کہاتھا کہ جب تک ان کی بیٹی گھر نہیں لوٹ جاتی تب تک وہ بے چین رہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ چیف منسٹر کی حیثیت سے میری بیٹی کے تحفظ کے لئے جب تک میں تشویش میں نہیں رہتا تب ہی میں ایک عام آدمی کے احسا س کو سمجھ سکتاہوں‘‘