بیٹیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوبیر ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد:رجندر نگر پولیس نے جمعہ کے روز ایک اوبیر کار ڈرائیور کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیاہے۔

ملزم کی بیوی ذاتی مسائل کی وجہہ سے پچھلے کچھ سالوں سے علیحدہ رہ رہی ہے۔

اس کی لڑکیاں کبھی کبھار اس سے ملنے کے لئے بھی آتی ہیں۔ڈسمبر2016میں کو 42سالہ ڈرائیور ملاقات کے لئے حیدرگوڑہ کو ان کی ماں کے مکان ائے تب اس نے اپنی 16اور 17سال کی لڑکیوں کے چھیڑ چھاڑ کی ۔

تین دن قبل یہ واقعہ منظر عام پر آیا ‘ جب مذکورہ لڑکیوں نے اپنی ماں ڈرائیور باپ کی حرکتوں کے متعلق واقف کروایا۔لڑکیوں نے یہ بھی بتایاکہ چار سال قبل بھی جب یہ لوگ ڈرائیور باپ کے مکان واقعہ مہدی پٹنم گئے تھے وہاں پر بھی اس نے ایسی ہی حرکت کی تھی۔

ماں نے اس ضمن میں ایک شکایت جس پر راجندر نگر پولیس نے فبروری 14کو ایک کیس درج کیا۔ اوبیر کار ڈرائیور کو ائی پی سی کے دفعہ376(f)سیکشن 3(b)4,6آف پی اوسی ایس او ایکٹ کے تحت ملزم ٹھرایاگیا ہے۔