بیوی سے طلاق کی خوش کا جشن مناتے ہوئے ایک شخص نے راجکوٹ میں کاجو برفی تقسیم کی۔

احمد آباد:شادی کے موقع پر کچھ لوگ اس طرح جشن مناتے ہیں کہ انہیں دنیاکی خوشی مل گئی ہے اور دنیا میں ایسے بھی کچھ لوگ ہیں جو اپنی بیوی سے طلاق کے بعد علیحدگی کا بھی جشن مناتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ راجکوٹ میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص نے بیوی سے علیحدگی کا جشن لوگوں میں کاجو برفی کی تقسیم کے ذریعہ منایا

۔رنکیش رانچا عمر26سال جو ایک چننگ چکی چلاتا ہے نے 50کے جی کے کاجو برفی کے ڈبے تقسیم کروائے جس پرلکھاتھا کہ ’’ طلاق کا جشن ‘‘ میں یہ تقسیم کی جارہی ہے۔ڈبوں پر رنکیش کے گھر والوں بشمول سرپرست اور بڑے بھائی کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔

انہوں نے مٹھائی کے ڈبے پر اپنا فون نمبر بھی لکھا تھا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ کس طرح خواتین کی حفاظت کے لئے بنائے گئے قوانین کا ’’ استحصال‘‘ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلاق جش کی وجہہ نہیں ہے مگر میں شعور بیدار کرنا چاہتا ہوں کہ کس طرح قانون کئی کوگ غلط استعمال کررہے ہیں۔

رانکیش کی شادی ان کے ہی سماج کی ایک لڑکی سے2014میں ہوئی تھی اور دونوں میں 15اپریل کو طلاق ہوگیا۔ میٹھائی کی تقسیم کے بعد ر نکیش کو ڈھیر سارے مبارکباد کے فون کالس آنے لگے اور کئی لوگوں نے انہیں پیغام بھی ارسال کیااور سوشیل میڈیا پر تصوئیریں دیکھنے کے بعد تجویز بھی پیش کی۔

رنکیش نے کہاکہ ’’ میرے کو اس کے لئے( طلاق لینے) دوسال کا وقت لگاکیونکہ جو رقم تصفیہ کے لئے مقرر کی گئی تھی وہ میری گنجائش کے باہر تھی۔ یہاں تک کہ بہترین وکیل بھی اس میں مدد سے قاصر دیکھائی دے رہے تھے‘‘۔