بیف کھاؤ مگر جشن کیوں مناتے ہو؟ وینکیا نائیڈو

ممبئی۔نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کے روز ملک میں جاری ’بیف پر امتناع‘ کے مسلئے کو اجاگر کیااور کہاکہ اگر کوئی ایک بیف کھانا چاہتا ہے تو کھائے مگر اس کے لئے فیسٹول کی کیاضرورت ہے۔

آر اے پودار کالج آف کامرس کی پلاٹنم جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈونے کہاکہ’’ تم اگر بیف کھانا چاہتے تو پھر کھاؤ ‘ فیسٹول کی کیا ضرورت ہے؟ اسی طرح ’ کس فیسٹول‘اگر تم چومنا چاہتے ہو تو اس میں فیسٹول کے لئے کسی کی اجازت ضروری نہیں ہے‘‘۔اس کے علاوہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو کے مسلئے پر بات کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ ’’ پھر آپ کے اس افضل گرو ہے۔

لوگ اس کے نام کا نعرہ لگارہے ہیں۔ ہوکیارہا ہے؟۔ اس نے ہمارے پارلیمنٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی‘‘۔فبروری 8کے روز جموں او رکشمیر میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو اور اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے بانی مقبول بھٹ کی برسی کے موقع پر الرٹ کی ایک ہدایت جاری کی گئی تھی۔

جے کے ایل ایف کی جانب سے فبروری9اور 11کے روز جس دن افضل گروپ او رمقبول بھٹ کو پھانسی دی گئی تھی کے موقع پر احتجاج کا اعلان کرنے کے بعد مذکورہ ہدایت جاری کی گئی تھی۔

گرو او ربھٹ کو فبرور ی 9سال2013اور11فبروری 1984کو پھانسی دینے کے بعد تہاڑ جیل کے اندر ہی دفن کردیاگیاتھا۔ مویشیوں کے ذبیحہ پر عائد امتناع کے خلاف جولائی2017میں ائی ائی ٹی مدراس کے کیمپس میں بطور احتجاج بیف فیسٹول منعقد کرنے کے طلبہ کے اعلان پر نائیڈو تبصرہ کررہے تھے۔

ماضی میں بھی نائیڈو نے بیف کے مسلئے پر بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ کھانے کی چیزیں انفرادی عادتوں کا حصہ ہیں اور کہاتھا کہ بیف پوری طرح غیرترکاری والا کھانا ہے اور کوئی بھی اس بات کو نہیں کہہ سکتا ہے کیاکھائیں کیااور کیانہ کھائیں۔