نئی دہلی:گلوکار وسنگیت کار عدنان سمیع جنھیں انڈین ہوم منسٹری نے ان کی ایک درخواست پرہندوستان کی شہریت سے نوازا ہے کوٹوئٹر پر پاکستانیو ں کی جانب سے نشانہ بنایاگیا ۔منگل کے روز گلوکار نے ٹوئٹر پر بیف پر امتناع کے متعلق بحث چھیڑ کر انہیں نشانہ بنانے والوں کو موثر جواب دیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’ ڈائر پاک ٹرول‘ تم لوگ بول رہے ہوکہ میں بیف کے لئے بے چین ہوں‘ میں نہیں ہوں‘ مجھے آزادی ہے‘ آزادی جس کا مطالب تم لوگ نہیں سمجھ سکتے۔حقیقت میں !‘‘۔ انہوں نے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ چلو سیدھے بات کرتے ہیں ۔
اگر ہندوستان میں بیف کی قلت ہے تو اسی طرح پاک میں الکوہل کی قلت ہے۔ چیرس جناب!‘‘
Dear Pak Trolls,
U keep asking if I miss Beef.
I don't miss Beef. I have Freedom. It's a freedom thing- U wudn't understand!
Truly, Moo!🐮— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) May 23, 2017
https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/867598848566460416