نئی دہلی:بے قصورجنید خان کا ہجوم کے ہاتھو ں قتل کے ایک ماہ بعد قومی سطح پر تنازع پیدا ہوگیا تھا‘ او راقلیتوں پر ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ‘ اس کے باوجود یہ جرم اور غیرانسانی تشدد جو اقلیتی طبقات کے ساتھ کیا جارہا ہے رکنے کانام نہیں لے رہا ہے‘ او ربتایاجارہا ہے کہ بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جو بیف ساتھ لے جانے کے گمان میں کیاگیا ہے۔
مذکورہ واقعہ ناگپور کے بھاری سنگی میں پیش آیاجہاں پر مبینہ بیف ساتھ رکھنے پر ایک شخص کے ساتھ ہجوم نے مارپیٹ کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس ضمن میں چار لوگوں سے تفتیش بھی کررہی ہے ۔
#WATCH: Man beaten up for allegedly carrying beef in Nagpur's Bharsingi, no arrests have been made yet. #Maharashtra (July 12th) pic.twitter.com/JiFAZMfRSS
— ANI (@ANI) July 13, 2017
اے این ائی نیوزنے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس میں مذکورہ شخص کو بے رحمی کے ساتھ لات گھونسے رسید کئے جارہے ہیں۔گوشت کے نمونے فارنسک ڈپارٹمنٹ کو جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں۔اب تک بے شمار مقدمات سارے ملک میں درج کئے گئے ہیں مگر نظم ونسق کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور قوم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں او راپنا اگلا نشانے کی تلاش میں ہیں۔
#WATCH: Man beaten up for allegedly carrying beef in Nagpur's Bharsingi, no arrests have been made yet. #Maharashtra (July 12th) pic.twitter.com/JiFAZMfRSS
— ANI (@ANI) July 13, 2017
ابھی کتنی قیمتی زندگیو ں کا خون بہانے کے بعد ملک پر اقدام اٹھائے گااور اس قسم کے جرائم کے خلاف سخت قوانین بنائیں جائیں گے؟حکومت اس تشدد کے خلاف خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے او ر کوئی بھی قانون تشدد کو روکنے کے لئے بنایاجارہا ہے۔