بیرونی ورکرس کو امریکیوں کی جگہ لینے نہیں دیا جائے گا H1Bویزاپر بیرونی ورکرس کی بھرتیوں کے مخالفت‘ ٹرمپ کا خطاب

واشنگٹن: امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ بیرونی ورکرس کو امریکیوں کی جگہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹرمپ دراصل ڈزنی ورلڈ او ردیگر کمپنیوں کا بالواسطہ حوالے دے رہے تھے‘ جہاں ہندوستانیوں کے بشمول بیرونی ورکرس کو امریکیوں کی جگہ تعیناتی کے لئے H1Bویزا دیاجارہا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو ائیووا میں اپنے ہزاروں حامیو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ہم اپنی آخری امریکی کی زندگی بچانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وہ ڈزنی لینڈ اور دیگر کمپنیوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ٹرمپ نے حامیوں کے ہجوم کے خیر مقدمی نعروں اور ستائش کے درمیان کہا کہ ’’ مہم کے دوران میں ان امریکیوں کے ساتھ وقت گذارا ہوں جو ملازمت سے ہٹادئے گئے تھے اور انہیں تربیت دینے کے لئے مجبور کیاگیا۔

ان کی جگہ لینے کے لئے بیرونی ورکرس کولایاگیاتھا‘‘۔ٹرمپ نے سوا ل کیا کہ ’’ آپ یقین کرسکتے ہیں؟ آپ کو ہٹادیا جاتا ہے اور آپ کو اس وقت تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے جب تک آپ اپنی جگہ لینے والے بیرونی ورکرس کو ضروری تربیت نہیں دیتے ۔

میرا مطلب دراصل اس کسی بھی دوسری چیز سے انتہائی بدتر ہے‘‘ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران ڈزنی ورلڈ اور کئی ائی ٹی کمپنیوں کے ورکرس کو ہٹادیاگیا تھا۔