قدیم زمانے میں لوگ حاجت پوری کرنے کے لئے یا توکھیتوں میں جاتے تھے یا پھر گھر وں کے باہر بنے ہوئے بیت الخلاء کا رخ کیا کرتے تھے مگر جدید دور میں ایسا نہیں ہے ۔
بڑھتی آبادی او رجگہ کی تنگی کے ساتھ مغربی تہذیب کی بڑھتی اجارہ داری کے پیش نظر بیڈروم کے اندر بیت الخلاء کی موجودگی عام با ت ہوگئی ہے۔ کہا اور مانا جاتا ہے کہ بیت الخلاء جنوں ‘ خبائث او رشیطان کی عام جگہ ہیں ۔ اسی وجہہ سے انہیں گھروں سے دور رکھا جاتا تھا ۔
گھروں میں بیت الخلاء کی موجودگی کے سبب اندوہناک واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔
اسلام میں بیت الخلاء میں رہنے والے جن ‘ خبائث او رشیاطین سے بچنے کا طریقہ بتایاگیا ہے جس کو ہم یہاں پر پیش کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کا مشاہدہ کریں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ گھر وں جو جن ‘ شیاطین اور خبائث کے شر سے محفوظ رکھا جاسکے