نئی دہلی۔ دہلی کے مضافاتی علاقے علی پور کے ایک ڈرین سے دو بہنوں کی نعشیں دستیاب ہونے کے ایک روز بعدپولیس نے تین لوگوں کی اس ضمن میں گرفتار ی عمل میں لائی۔
ان میں سے ایک لکی ہے جو بڑی بہن22سالہ رخسار کاشوہر ہے ۔ لکی نے پولیس کوبتایاکہ وہ اور اس کے دوستوں نے اس کی بیوی کا مرنے کا منصوبہ بنایاتھا مگر رخسار کی بہن19سالہ نبیتا کو بھی قتل کرنا پڑا کیونکہ وہ اس قتل کی عینی شاہد ہوگئی تھی۔
سلیم پور کی ساکن دونوں بہنیں19ستمبر سے لاپتہ بتائی جارہی تھیں۔ پیر کے روز ان کی نعشیں علی پور کے ایک ڈرنیج سے دستیاب ہوئیں۔ ان کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشان بھی نہیں تھے
۔گھر والوں نے دعوی کیاہے کہ رخسار اپنے شوہر سے اس وقت سے علیحدہ رہ رہی تھی جب اس کو پتہ چلاکہ لکی کی پہلی بیوی بھی ہے وہ رخسار کو مبینہ طور فحاشہ کے کاروبار کی طرف دھکیل رہے تھا۔
افیسر نے کہاکہ لکی جو پہلے بھی جرائم کے معاملات میں ملوث تھے پچھلے کچھ دنوں سے روہنی کے پیرا گڑہ کے گھر سے لاپتہ تھا۔گھر والوں نے ستمبر21کے روز گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس کے بعدپولیس نے کشمیری گیٹ سے ماڈل ٹاؤن تک دونوں بہنوں کی تلاش کی ۔
درایں اثناء پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی کہ علی پور کے ڈرین سے دولڑکیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد دونوں بہنوں کی نشاندہی کے بعد پولیس نے گھر والوں کو اس بات کی جانکاری دی۔
پولیس نے بتایاکہ لکی او راس کے ساتھیو ں نے کس طرح قتل کی واردات کو انجام دیا ہے اس کی تفصیلات پولیس کو بتائی ہے۔