حیدرآ باد۔ بی جے پی فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے بیان جس میں انہوں نے کہاکہ تھا کہ’’ ٹی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات فراہم کریگی ‘‘ کو مضحکہ خیز قراردیا۔
آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے منگل کے روزخطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر اپنے بیان کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم علماء کی جانب سے مسلمانوں کی کسی طبقے یا جماعت کی توثیق نہیں کی گئی ہے ۔
تاہم چیف منسٹر ایوان اسمبلی یہ کہتے ہوئے گمراہ کررہے ہیں کہ مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی مذہب کے نام پر تحفظات کے خلاف ہے اور مسلم تحفظات کو کسی بھی قیمت پر روکنے کے لئے ہم ایک بڑی سیاسی جنگ کا آغاز کریں گے۔
کشن ریڈینے کہاکہ ٹاملناڈو کے طرز پر تحفظات کا جہاں تک معاملہ ہے تو وہ کیس سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے‘ جس کو مثال کے طور پر پیش نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ چی منسٹر 12%تحفظات کے نام پر مسلم سماج کا استحصا ل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوعملی طور اور قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔بی جے پی قائدین نے ٹی آر ایس حکومت پر تلنگانہ ریاست کو گہرے گڑے میں ڈھکیل دینے کا بھی الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہاکہ جو رپورٹ کیمپٹرولر اور اوڈیٹر جنرل آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ریاست کے فینانس پر ٹی آر ایس حکومت کے جھوٹ کی نشاندہی کی ہے۔