بہت سن لی من کی بات ‘ کب کروگے کام کی بات: اکھیلیش

مین پوری:اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے ریاست میں ایس پی کانگریس اتحاد کی حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے وزیراعظم کانام لئے بغیر طنز کیا کہ ’’ بہت کی من کی بات ۔کب کروگے کام کی بات۔

وزیراعلی آج یہاں کرہل اسمبلی حلقہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو روکنے اور ریاست میں حکومت بنانے کے لئے ایس پی نے کانگریس سے اتحاد کرکے بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کی کشمکش دور کردی ہے

۔سائیکل توتیز چلتی ہی ہے اس کے ہینڈل پر ہاتھ کا پنجہ لگ جائے تو اس کی رفتار مزید تیز ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان پر الزام لگا کہ کانگریس کو زیادہ سیٹ دے دیں۔

شاہد وہ لوگ نہیں جانتے کہ ایس پی کا دل بڑا ہے۔ اپنے دوست کو زیادہ نشستیں دیکر اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

کسی کنجوس سے دوستی کوئی کرکے دیکھے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اچھے دن نہیں لانے کا الزام سماج وادیوں پر لگتا رہا لیکن بی جے پی نے کون سا اچھا دن لادیا ۔’’ من کی بات تو بہت کرلی اب کچھ کام کی بات کریں‘‘۔

انہو ں نے اچھے د کا دلچسپ وعدہ کرکے لوگوں کو لائن میں کھڑ اکردی ‘ کیایہی اچھے دن ہیں۔ شاید وہ بھول گئے اچھے دن کا نعرہ بی جے پی کا تھا۔

سماج وادی پارٹی کے کام اوروعدوں پر ریاست کی عوام کو اعتماد ہے۔