پٹنہ۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی شاندار مثا ل پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے ایک گروپ نے بہار میں ایک مندر کی ذمہ داری سنبھالی اور منفرد انداز میں تہوار منانے کے لئے ہندوؤں کی مدد کی ۔ بہار کے بیگو سرائے ضلع میں مسلمانوں نے ہندوستان کے ساتھ ملکر مندر میں درگا پوجا کے انعقاد کے لئے ہاتھ بٹایا۔یہاں سے 150کیلومیٹر کے فاصلے پر موجود بیگوسرایہ میں اکثریت مسلمانوں کی ہے جو 97سال پرانی کیروڑی مل گجانند درگا پوجا کمیٹی کا چلاتے ہیں جو تہوار بشمول قدیم رسومات ‘ پوجا اور شردھالوکا دیوی درگار کے مندر میں انتظامات کرتے ہیں
۔کروڑی مل گجانند درگا پوجا کمیٹی کے صدر اشوک کمار گوینک نے کہاکہ ’’ کروڑی مل گجانند درگا پوجا کمیٹی کے24اراکین میں 17مسلمان جبکہ صرف سات مسلم رکن ہیں۔ یہ بہار کی منفرد درگا پوجا کمیٹی ہے جو بڑے شاندار پیمانے پر پوجا کا اہتمام کرتی ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہمیں فخر ہے کہ مسلمان ہماری مد د کرتے ہیں اور حمایت کرتے ہیں تاکہ ہم درگا پوجا کا اہتمام کریں۔ اور درگا پوجا کمیٹی پر مسلمانوں کا زیادہ اثر ہے اور وہ لوگ ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال پیش کرتے ہیں۔ ایسے کہیں بھی سنائی نہیں دیتا‘‘۔
کمیٹی کے ایک او ررکن منا گوئیک نے کہاکہ ’’ ہم مسلمانوں کی مدد کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پر تہوار منانے کے متعلق سونچ بھی نہیں سکتے‘‘۔محمد انور‘ قمر انصاری‘ چاند میاں ‘ حسیب ظفر اور محمد فاروق تمام مسلمان نہ صرف ہندوؤں کی مدد کرتے ہیں بلکہ تہوار کے لئے مندر کی صفائی میں بھی ہمارا تعاون کرتے ہیں اور پوجا کے لئے آنے والو ں میں پرساد کی تقسیم کرتے ہیں اس کے علاوہ دیگر رسومات کی انجام دہی میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔انور نے کہاکہ’’ ہم ہندو بھائیوں کی تہوارمنانے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمارے باپ دادا سے یہ روایت چلتی آرہی ہے۔ مسلمان پوجا منڈل کی تیاری میں ہندوؤں کی مدد کرتے ہیں اور پرامن اور آسانی کے ساتھ فیسٹول کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہیں‘‘۔
ظفر نے کہاکہ مسلم نوجوانوں مندر کی صفائی میں بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہیں۔یہاں پر ہندو اور مسلمانوں کے درمیان کے باہمی تعلقات کی مثالیں مسلم درگا ہ جو مندر سے پانچ میٹر پر واقعہ ہے اور مسجد جو پچاس میٹر کے فاصلے پر واقعہ پیش کرتی ہیں۔فاروق نہیں کہاکہ ’’ ہم مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں اور اس دوران مندر کے لاؤ ڈ اسپیکرس کو بند کردیاجاتا ہے تاکہ نماز میں کوئی خلل نہ پڑے‘‘۔
اشوک گوئنک نے کہاکہ یہاں کے مسلمانوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ درگا پوجا کے پیش نظر محروم کا جلوس نہیں نکالیں گے۔ پانچ سو کے قریب مسلم ارٹسٹوں نے درگا پوجا کے لئے گایا‘ پٹنہ‘ مظفر پور‘ پورنیہ ‘ بھاگلپور‘ مدھوبانی‘ نالندا‘ بھوجپور اور دیگر اضلاع میں منادر کے اندر تزائن نو اور مورتیوں کی مرمت کا کام انجام دیا ہے۔اس کام کو انجام دینے کے لئے مغربی بنگال سے بھی آرٹسٹوں کو مدعو کیاگیا ہے۔