دربھنگہ ( بہار ) : بہار کے دربھنگہ ضلع میں ایک قابل افسوس واقعہ پیش آیا ۔ دربھنگہ کے سرکاری دواخانہ میں چوہوں کا کاٹنے سے ایک نومولود کی موت ہوگئی ۔ نومولود کے والدین نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ ان کے بچے کی موت چوہوں کے کاٹنے سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے کے پیر پر چوہوں کے کاٹنے کے علانیہ زخم موجود تھے او ران زخموں میں سے خون بہہ رہا تھا ۔
مہلوک بچے کے والدین نے دواخانہ کے انتظامیہ کومورود الزام ٹھہرایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرس بچے کے پیر سے زخموں کو چھپانے کوشش کی گئی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ بچہ والد نے بتایا کہ وہ اس معاملہ میں دواخانہ انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔