بہار میں پولیس کی بربریت۔ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے ڈرائیور کو پولیس جوان نے تمانچے رسید کئے-ویڈیو

پٹنہ۔سڑک کے وسط میں گاڑی روک کر ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے ڈرائیور کو پولیس جوان کی جانب سے تمانچے رسید کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ڈرائیور نے جب گاڑی روکی‘ تب پولیس افیسر نے آکر اسے روکا۔ جب ڈرائیور نے بحث شروع ‘ تب مذکورہ پولیس افیسر نے ڈرائیور کو تمانچے رسید کئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=gEU3fZzn6mM

ڈیلی میل میں شائع خبر کے مطابق یہ واقعہ بہار کے پٹنہ میں پیش آیا‘ تمانچے رسید کرنے کے بعد برہم پولیس جوان نے کہاکہ ’’ تو مجھ سے بحث کررہا ہے‘ تو نے شراب پی رکھی ہے؟ تونے مجھے پہچانا نہیں ہے‘ تیر ی چمڑے ادھیڑ کر میں اس کے جوتے بناؤں گا‘ یہاں سے تیری کار ہٹا ‘‘۔

اس بات کی بھی خبر ہے کہ انٹرنٹ پر ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد محکمہ نے اس کو برطرف کردیاہے۔ایک سینئر پولیس افیسر جس کا تعلق پترکار نگر اسٹیشن سے ہے کہ اس حرکت کی شدیدمذمت کی وہیں پر سینئر سپریڈنٹ آ ف پولیس منو مہاراج نے کہاکہ اس پولیس افیسر نے پولیس کی شبہہ کو مسخ کرنے کاکام کیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Kaj39xRAM2A

انہو ں نے مزیدکہاکہ اس سے پولیس کے بربریت بھرا چہرہ دیکھائی دیتا ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ وہ اس نوجوان کو تمانچے رسید کرنے کے بجائے اس کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرسکتا تھا۔ ہم اس پولیس افیسر کے خلاف کاروائی کررہے ہیں