سسرام ( بہار) چیف منسٹر نتیش کمار نے بتایا کہ بہار میں نشہ بندی کے نفاذ کے بعد سے گذشتہ 7ماہ کے دوران سڑک حادثات میں 19فیصد اور اس کی اموات میں31فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اور ریاستی شاہراؤں کے قریب شراب کی فروخت پر پابندی کے احکامات کا بھی خیرمقدم کیااور کہاکہ یہ فیصلہ ریاست میں نشہ بندی کا نتیجہ ہے ۔
ضلع روہتاس میں جلسہ شعور بیداری کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار نے کہاکہ بہار میں نشہ بندی کے بعد سے یکم اپریل تا30نومبر سڑک حادثات میں19فیصد کی کمی اور سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں31فیصد کی کمی پیش ائی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شراب کی فروخت پر سپریم کورٹ کی پابندی ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو نشہ بندی کے لئے ریاستی حکومت کے فیصلے کا مذاق اڑا رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ نشہ بندی کی وجہہ سے عوام کو دودھ ‘مٹھائی‘ ملبوسات اور فرنیچر خریدنے کی ترغیب ملی ہے اور گھروں میں امن وسکون داخل ہوگیا ہے۔
چیف منسٹر نے کہاکہ انتخابی وعدوں کے مطابق ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر ‘ برقی ‘ سربراہی اور واٹر اینڈ سیوریج کنکشن فراہم کیاجائے گا۔