پٹنہ:بہار میں سیلاب کی وجہہ سے اب تک253لوگوں کی موت واقعہ ہوئی ہے ‘ حالات نہایت ابتر ہیں اوربہار کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘ سیلاب کی وجہہ سے 1.26کروڑ افراد متاثر ہیں۔ایک روز قبل تک مرنے والوں کی تعداد 202تھی جبکہ ریاست کے اٹھارہ اضلاع میں1.21لوگ متاثر ہوئے تھے۔ اب مزید اضلاعوں کو متاثرہ علاقوں میں شامل کیاگیا ہے۔
محکمہ آفات سماوی کے مطابق اراریا ضلع میں ہی 57اموات کے واقعات رونماء ہوئے‘ جبکہ سیتا مری (31)‘ ویسٹ چمپرن (29)کتہیار(23)ایسٹ چمپرن(19)اور مدھوبنی‘ سوپال‘ مادھی پورا میں فی ضلع سیلاب کی وجہہ سے تیرہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کشن گنج میں گیارہ ‘ دربھنگا میں دس‘ پورنیا میں سارن میں تین او ردولوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ریاست کے 1358مختلف راحت کاری کیمپوں میں4.21لاکھ لوگوں کو منتقل کیاگیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ریاست بہار میں 28نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس ٹیم پر مشتمل 1152جواب 118کشتیوں کے ذریعہ راحت کاری کے کاموں میں لگے ہوئے ہی۔
پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ فوج بھی کشتیوں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کاکام انجام دی رہی ہے۔پٹنہ ‘ گیا ‘ بھاگلپوراور پورنیا میں محکمہ سمکیات کے مطابق گہرے بادل دیکھے گئے ہیں جس کے بعد گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔
You must be logged in to post a comment.